397

کیا رسول اﷲ ﷺ کی قبرکی مٹی عرش، کعبہ اور کرسی سے افضل ہے؟

انجنیئرعلی مرزاصاحب کامفتی طارق مسعود دیوبندی اورعلماءِاھل سنت پرلگائے گئے الزام کاعلمی وتحقیقی رد
انجنیئرعلی مرزاصاحب نے  دیوبندی کتاب میں المہندعلی المفندکے ایک مسئلے پراعتراض کرتے ہوئے کہاکہ دیوبند ی مسلک کا یہ عقیدہ ہے کہ: ’’وہ حصہ زمین جو جناب رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کے اعضاء مبارکہ کومَس کیے ہوئے ہے علی الاطلاق افضل ہے۔ یہاں تک کہ کعبہ اور عرش وکرسی سے بھی افضل ہے‘‘۔ (عقائد علمائے دیوبند اور حسام الحرمین: صفحہ؀ ۲۱۹)اس تحریر کی ابتداء میں انجنیئرعلی مرزا صاحب کے اس کھوکھلےنعرے کوبےنقاب کرتےہوئے کرنا چاہوں گاجس سے موصوف لاعلم مسلمانوں کوبیوقوف بناکراپنی چُورن پھکی کی دکان چمکانے میں مصروف ہیں وہ یہ کہ ’’نہ میں بابی، نہ میں وہابی، میں ہوں مسلم علمی کتابی‘‘۔قارئین کرام ذراغورفرمائیں کہ انجنیئرصاحب کےاس نعرے میں اگرذرابھی صداقت ہوتی اورموصوف حقیقتاً علمی کتابی ہوتےتو “المہندعلی المفند” میں درج اس مسئلے کوبنیادبناکرمفتی طارق مسعوددیوبندی اورعلماءِ اھل سنت پرالزام لگانے کی ہرگزجرئت نہ کرتے، لیکن چونکہ موصوف کاعلماءِدین اورکتابوں سے دور کابھی کوئی واسطہ نہیں رہا،لہٰذا محترم کو اس بات کی خبرہی نہ ہوئی کہ یہ مسئلہ آج سےتقریباً ۱۳۰۰ سال قبل امام مالکؒ نے مدینہ کی افضلیت کےبیان میں فرمایاتھااوراس کے بعدتمام مکاتب فکرکے بڑے بڑے ائمہ محدثین ومفسرین نے اپنی اپنی کتابوں میں درج کرتے ہوئےاس کی تائیدفرمائی، جن میں بڑی تعدادمالکی، شافعی اورحنبلی ائمہ دین کی ہے، اورچوتھی صدی ہجری کے آغاز سے لے کرآج تک کے بڑے بڑے ائمہ محدثین ومفسرین نے اس مسئلےپرامت مسلمہ کااجماع بھی نقل کیاہے جس کی مکمل تفصیل میں قارئیں کے سامنے آگے پیش کرونگا

پہلےکے جلیل القدرمحدثین ومفسرین میں سے
 ابن عبدالبرالمالكی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفی: ۴۶۳ھ)، امام ابن عقیل حنبلی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفی: ۵۱۳ھ)، قاضی عیاض المالکی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفی: ۵۴۴ھ)، امام ابن عساکرالشافعی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفی: ۵۷۱ھ)، الإمام النووی الشافعی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفی: ۶۷۶ھ)، امام بالقرافی المالكی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفى: ۶۸۴ھ)، شیخ تاج الدین الفاکھی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفى: ۷۳۴ھ)، امام الفاسی المالكی الشہير بابن الحاج رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفى: ۷۳۷ھ)، امام ابن القیم الجوزی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفی: ۷۵۱ھ)، امام تقی الدين السبكی الشافعی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفى: ۷۵۶ھ)، امام بدرالدین الزرکشی الشافعی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفى: ۷۹۴ھ)، امام زين الدين أبو بكر العثمانی المراغی الشافعی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفى: ۸۱۶ھ)، إمام الكاملية الشافعی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفى: ۸۷۴ھ)، شیخ محمد البرنسی الفاسی بزروق المالکی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفى: ۸۹۹ھ)، امام شمس الدین سخاوی الشافعی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفی: ۹۰۲ھ)، امام جلال الدین سیوطی الشافعی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفی: ۹۱۱ھ)، امام السمهودی الشافعی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفى: ۹۱۱ھ)، امام أبى بكر بن عبد الملك القسطلانی المصری رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفى: ۹۲۳ھ)، امام شمس الدين الشامی الشافعی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفی: ۹۴۲ھ)، إمام الحطاب الرُّعينی المالكی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفی: ۹۵۴ھ)، علامہ ابن حجر ہیتمی الشافعی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفی:۹۷۳ھ)، قطب الدين النهروانی حنفی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفی: ۹۸۸ھ)، شيخ شمس الدین الرملی المصری الشافعی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفی: ۱۰۰۴ھ)، ملا علی قاری حنفی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفی: ۱۰۱۴ھ)، امام زين العابدين الحدادی المناوی القاهری الشافعی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفی: ۱۰۳۱ھ)، نور الدین حلبی الشافعی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفی: ۱۰۴۳ھ)، امام منصوربن ادریس بہوتی حنبلی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفی: ۱۰۵۱ھ)، امام عبد الرحمٰن بن سليمان أفندی المالكی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفی: ۱۰۷۸ھ)، علامہ حصفکی حنفی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفی: ۱۰۸۸ھ)، امام عبد الله الخرشی المالكی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفى: ۱۱۰۱ھ)، امام محمدالمھدی الفاسی المالکی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفى: ۱۱۰۹ھ)، امام محمد الزرقانی المالكی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفى: ۱۱۲۲ھ)، الإمام النفراوی الأزهری المالكی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفی: ۱۱۲۶ھ)، شیخ سليمان البجيرمی المصری الشافعی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفی: ۱۲۲۱ھ)، امام سيوطی الرحيبانى الدمشقی الحنبلی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفى: ۱۲۴۳ھ)، غیرمقلدعالم امام شوکانی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفی:۱۲۵۰ھ)، شیخ عمربن عبدالعزیزابن عابدین الشامی الدمشقی حنفی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفی:۱۲۵۲ھ)، امام آلوسی البغدادی الشافعی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفی: ۱۲۷۰ھ)، شیخ محمد بن احمدعلیش مالکی رحمہ اللہ تعالیٰ(المتوفی

مکمل تحقیق کے لئے نیچھنے رید بٹن پر کلک کرین

https://drive.google.com/file/d/1jGx5I1blufz85P5C2ik08gfPGxlLZRlF/view?usp=sharing

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں