https://rizvibhaionline.com/ 940

کون سا تعویز یا عمل کس ساعت میں کیا جائے۔کتاب علم الساعت

کتاب علم الساعت جلد دوئم

تعویزات اورعملیات کیلئےساعتوں کی واہمیت کبھی کبھی مجھے اپناحال اس شخس جیسا لگتا ہے جو اندھوں کے شہر میں آئینے بیچنے نکلا ہویا گنجوں کی بستی میں کنگھوں کی دوکان ڈال لے پھر یہ سوچ کر مطمئن ہو جاتا ہوں کہ اللہ کی اس دنیامیں بہت سے اہل اور حق دار موجود ہیں اگر کوئی قابل اہل اور خوش نصیب میرے اس علم کوحاصل کرلے تو آگے کسی اہل قابل اور حق دار کو منتقل کر دے اور میرے لیے دعا کرے کہ اللہ مجھے اپنے دوستوں اور محبوب بندوں میں شامل کر لے اور مجھے اور میرے اہلخانہ کو اس آگ سے بچائے جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں اور کبھی بھی اللہ مجھ سے ناراض نہ ہو ،۔ یہ نہایت اہم بات بتانے جا رہاہوں اسے ازبر کرلیں اپنی بیاض میں نقل کر لیں آگے جا کر یہ نقشہ بہت کام دینے والاہے، اسکالحاظ کرکے عمل کرنے یا تعویز لکھنے والاکبھی ناکام نہیں ہوگا روزانہ چوبیس ساعتیں چلتی ہیں بارہ دن کے وقت اور بارہ رات کے وقت ان کی الگ الگ تاثیر ہے اصل میں اس دن کاحکمران سیارہ اس ساعت پر ایک خاص اثرڈالتا ہے جس سے اس ساعت کی تاثیر پر اثر پڑتاہے اور بعض اوقات نحس ساعت سعد بن جاتی ہے اور سعد ساعت نحس بن جاتی ہے۔واضح رہےہرستارےکی ایک خاص دھونی ہوتی ہےجوعمل کرتےہوئے یاخصوصاً تعویذلکھتے ہوئے کوئلےجلاکراس پرڈالتےرہتے،ہیں تاکہ دھواں اٹھتارہے اس کیلئےکچھ ادویات کوٹ کرملائی جاتی ہیں ہر ستارے کی دھونی مختلف ہوتی ہے جسے اس ستارے کے بخورات کہتے ہیں انکابیان آگے عملیات کے باب میں آئے گا اس سےستارے کی روحانیت اور موکلات فوراً مائل اور متوجہ ہوتے ہیں

دن کی ساعاتاتوار(1) شمس۔محبت کیلئے ہے(2)زہرہ۔منحوس ہے(حالانکہ عشق کا سیارہ ہے)(3)عطارد۔تحریری معاہدے اورسفر کیلئے بہترین ہے (4)قمر۔ منحوس ساعت ہے (5)زحل۔عداوت اورجدائی ڈلوانے کیلئے (6)مشتری سعد ہے ہرسعد کام کیلئے ہے (7)مریخ۔منحوس لڑائی جھگڑے اورسزا دینے کیلئے ہے(8)شمس۔سعد ہے ۔محبت وغیرہ خصوصاًجاہ و مرتبے کے حصول کیلئے ہے (9)زہرہ۔سعد ہے عشق و محبت اور محبوب کی تسخیرکیلئے ہے (10)عطارد۔ سعد ہے ہر سعد کام کیلئے ہے (11)قمر۔ سعد۔طلسم محبت،اور غیر معمولی کام کرنے کیلئے ہے (12) زھل۔ منحوس ہے جدائی، عداوت، سزا بندش وغیرہ کیلئے ہے

پیر(1)قمر۔ سعد محبت کیلئے ہے (2)زحل۔ نیم سعد۔ سفر پراپرٹی خریدنے مکان کی بنیاد رکھنے کیلئے نیک ہے(3)مشتری۔سعد ہے۔ نکاح،محبت، تسخیرخلق وغیرہ (4)مریخ سخت نحس ہے کسی کو بیمار کرنا سزا دینایا وبال نازل کرنے کیلئے موزوں ساعت ہے (5)شمس۔سعد۔ہر حاجت کیلئے ہے (6)زہرہ، سعد طلسم محبت وغیرہ (7)عطارد۔ زبان بندی اور ہرقسم کی بندش کیلئے ہے (8)قمر۔ محبت، روٹھوں کومنانے کیلئے ہے (9) زحل۔جدائی عداوت کیلئے (10)مشتری۔ سعد محبت کیلئے (11)مریخ۔ نحس ہے عداوت کیلئے (12)شمس۔سعد محبت کیلئے ہے

منگل(1) مریخ منحوس ہے بغض،عداوت ،وبال ،سزا وغیرہ کیلئے ہے (2)شمس۔منحوس ہے جدائی عداوت ہر نحس اور شر کے کام کیلئے ہے(3)زہرہ۔نکاح عورت اور مرد کی کشش کیلئے ہے (4 )عطارد۔سعد ہے ،برکت، محبت حصول تعلیم و ہنر کیلئے ہے (5 )قمر۔منحوس جدائی اور شر کیلئے ہے (6)زحل۔بیمار کرنے کیلئے ہے (7)مشتری۔سعد ہے محبت کیلئے ہے (8 )مریخ۔منحوس عداوت لڑائی کروانے کیلئے ہے(9)شمس۔سعد ہے محبت و حصول مرتبہ (10)زہرہ۔منحوس عورت اور مرد کی لڑائی عداوت، جدائی کیلئے ہے (11)عطارد۔ نیم سعد ہے سفر اور تحریری معاہدات کیلئے موزوں ہے (12)قمر، نحس بغض و عداوت کیلئے ہے

بدھ(1) عطارد۔سعد، قبولیت حاجت محبت حصول علم و ہنر ذہن کھولنے اور یاداشت کی ترقی کے عملیات (2)قمر۔نحس عداوت اور شر کے کاموں کیلئے ہے (3)زحل۔نحس، بدلہ لینے کیلئے (4)مشتری۔سعد،اعمال خیر کیلئے ہے (5)مریخ۔عداوت جدائی ،جھگڑا (6)شمس۔سعد۔سفر کیلئے بہترین ہے (7)زہرہ۔سعدعشق ومحبت (8) عطارد۔علاج شفائے امراض (9)قمر۔نحس،عداوت (10)زحل۔ سعد وزیروں اور امیروں سے مدد اور ان کی تسخیر کیلئے ہے (11)مشتری۔سعد اعمال خیر قبولیت (12) مریخ نحس،عداوت اور جھگڑے کیلئے ہے

جمعرات(1) مشتری، سعد، اعمال تسخیر،محبت (2) مریخ۔نحس جسمانی طور پر نقصان پہنچانا بیمارکرنا (3)شمس۔سعد،محبت کیلئے (4)زہرہ۔سعد عشق و محبت (5)عطارد۔بندش کیلئے ہے (6)قمر۔سعد سفر کیلئے (7)زحل۔نحس، عداوت و جدائی کیلئے (8)مشتری۔سعد،محبت کیلئے (9)مریخ۔وزراءاور امیروں سے مدد کیلئے (10)شمس۔سعد،ہر حاجت کیلئے (11)زہرہ سعد محبت کیلئے(12)عطارد نحس بندش ہر قسم

جمعہ(1) زہرہ۔ سعد محبت عشق تسخیر (2) عطارد طلسمہر قسم محبت(3)قمر۔نحس۔عداوت اور شر کیلئے (4)زحل۔۔ زمینی معاملات کیلئے سعد کنواں کھودنا مکان کی بنیاد رکھنا(5)مشتری۔سعد محبت، عشق، تسخیر (6) مریخ۔سعد ہرحاجت کیلئے (7)شمس۔سعد جاہ ومرتبہ حصول اقتدار و دبدبہ (8) زہرہ۔سعد،محبت عشق (9) عطارد سعد ہر کام کیلئے(10) قمر ، نحس جدائی عداوت وغیرہ (11)زحل۔نحس جدائی عداوت اور شر کے کاموں کیلئے(12) مشتری۔ سعد محبت، و دولت کیلئے

ہفتہ(1)زحل ۔ سعد محبت (2)مشتری۔سعد صلح روٹھے منانے کیلئے (3) مریخ۔نحس بغض عداوت (4)شمس۔سعد،جاہ و جلال (5) زہرہ۔سعد ،محبت(6)عطارد سعد شکار (7)قمر۔ نحس ہے کوئی عمل نہ کریں (8زحل۔ سخت نحس، ہلاکی دشمن (9) مشتری۔سعد، محبت (10)مریخ،نحس عداوت جدائی (11)شمس۔سعد صلح ، محبت (12) زہرہ سعد قبول محبت،کشش دن کی ساعتوں کی تاثیرساعت نکالنےکےبعد اب رات کی ساعتوں کی تاثیر کچھ یوں ہے یہ ساعت دن گزارنے کے بعد سورج غروب ہوتے ہی شروع ہو جاتی ہے اور رات کی ٹائمنگ کے حساب سے چھوٹی بڑی ہو سکتی ہے

اتوار۔(1)مشتری۔۔سعد۔ محبت کیلئے(2)مریخ ، سعد۔ سفر خرچ بیماری سے شفا(3)شمس۔سعد محبت ،نکاح وغیرہ (4)زہرہ۔ نحس بیمار کرنے کیلئے (5)عطارد۔ ہرحاجت کیلئے سعد ہے (6)قمر۔ طلسم نحس و سعد مشترک کچھ بھی نتیجہ حاصل کیا جا سکتا ہے (7) زحل۔نحس۔ زبان بندی (8)مشتری، سعد صلح ، محبت (9)مریخ۔نحس جدائی،عداوت ڈلوانے کیلئے (10) شمس، سعد، محبت کیلئے (11)زہرہ نحس، عداوت ڈالنے کیلئے (12)عطارد ، سعد محبت کیلئے

پیر۔(1)زہرہ،نحس بغض و عداوت کیلئے (2)عطارد نحس شر کیلئے (3)قمرسعد ،نکاح ملن محبت (4) زحل ،سعد برکت کیلئے (5)مشتری۔منحوس عداوت و دیگر شر کے کاموں کیلئے (5) مریخ ،نحس، بیمار کرنے کیلئے (6)شمس،سعد،محبت (7)زہرہ ،نحس عداوت وجدائی (8)عطارد،سعد محبت (9)قمر،نحس کاموں کیلئے ہے (10)زحل،سعد سفر شفائے امراض (11)مشتری، نحس بغض ڈلوانے کیلئے

دوستو ساعتوں کی ان تاثیر کوخوب ذہن نشین کر لو کوئی چاہیے کتنا بڑاعامل ہو ان کے بغیر موثر نہیں یہ نہایت اہم علم ہے جوکمزور عمل کو بھی طاقت بخش کر طاقتور بنا دیتاہے۔ ان ساتوں سیاروں کا وقت اسی لکھی گئی ترتیب کے ساتھ چلتا رہتا ہے اصطلاح میں اسے ساعت کہتے ہیں اگر میں کہوں کہ اب زحل کی ساعت چل رہی ہے تو اس کامطلب ہو گا کہ زحل کا وقت چل رہاہےآسمان پر ان کی دوستی اور دشمنی کی نظر بھی بنتی رہتی ہے انہیں شرف اور زوال بھی ہوتا ہے علم عملیات میں یہ وقت خوفناک اور حیران کن حد تک طاقتور ہوتاہے اس وقت کیا گیاعمل یاتعویز گولی کی طرح لگتا ہے یہی وہ علم ہے جسے نا اہلوں سے چھپاتے ہیں لیکن میرا تو مقصد ہی پوشیدہ باتیں سمجھانا ہے پہلے ستاروں کی ساعت نکالنے کا درست طریقہ سمجھ لیں پھر میں آپ کو ان کے کمالات سکھاﺅں گا۔ سب سے پہلے اپنے مقامی وقت کے مطابق طلوع اور غروب کا وقت معلوم کریں، پھر اس دورانیے کو بارہ پر تقسیم کر دیں ایک ساعت کا وقت نکل آئے گا(کاش البرنی کی کتاب ”الساعات“ حصہ اول و دوم اس کیلئے بہت مفید ہے اس میں ساعتوں کی تفصیل موجود ہے اب تو وہ ادارہ بند ہو گیاہے جو برنی تقویم چھاپتا تھا بہر حال اس کی فوٹو کاپی شاید مارکیٹ سے مل جائے اگر مل جائے تو بہت اچھی بات ہے ورنہ پیڈی ایف میں دے رہا ہوں اس سے استفادہ کریں مبتدی کو استاد بنا دے گی)۔

کتاب علم الساعت جلد دوئم اس عنوان پر بہترین کتاب حاصل کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں

لنک

https://rizvibhaionline.com/
https://rizvibhaionline.com/
https://rizvibhaionline.com/

ڈاون لوڈ لنک یہاں کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں