صحیح روایت کے مطابق مولا علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالی عنہ سرکار پر کوفہ کی جامع مسجد میں چالیس ہجری سترہ رمضان بروز جمعۃ المبارک نماز فجر کے وقت عبدالرحمن ابن ملجم نے قاتلانہ حملہ کیا
جس کی وجہ سے آپ رضی اللہ تعالی عنہ سرجار انیس رمضان المبارک کو شہید ہو گئے کفن دفن حضرت حسن حسین حنیفہ اور عبداللہ بن جعفر رضی اللہ تعالی عنہم نے کیا اور باقی لوگ بھی ساتھ تھے
جنازہ حضرت حسن بن علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالی عنہم نے پڑھایا اور آپ رضی اللہ تعالی عنہ سرکار کو گورنر ہاؤس کے پاس کوفہ میں ہی دفن کیا گیا لیکن آپ رضی اللہ تعالی عنہ سرکار کی قبر مبارک کو خفیہ رکھا گیا کیونکہ خارجیوں کے بے حرمتی کرنے کا ڈر تھا
حافظ ابن کثیر البدایۃ والنھایۃ 7 / 330 ، 331 مکتبۃ المعارف بیروت
دعاگو رانا مظہر حسین سیفی رضوی