348

دیوبندی اپنے فتوئ سے مشرک ثابت۔

(دیوبندی اپنے ہی فتویٰ سے مشرک ثابت)

بسم الله الرحمن الرحيم
___________________________
محترم قارئین کرام دیوبندی مذہب والے اہلسنت سنی عوام کو اس لیے مشرک کہتے کے ہم اہلسنّت و جماعت سنی حنفی بریلوی یہ عقیدہ رکھتے ہیں کے ھمارے آقا نبیِ مختار حضور ﷺ کو اللّه رب العزت نے علم غیب عطا فرمایا ہے جو قرآن و حدیث سے ثابت ہے
لیکن دیوبندی حضرات کہتے ہیں جو شخص حضور ﷺ کے لیے علم غیب عطائی کا عقیدہ رکھے وہ معاذ اللّه مشرک ہے اور آج ہم دیوبندی علما کے فتویٰ سے دیوبندیوں کو ہی مشرک ثابت کریں گے
سب سے پہلے آپ دیوبندی مفتی کی اس عبارت پر نظر ثانی کیجئے
________________________
حضرتﷺ کو علم غیب نہ تھا اور نہ کبھی اس کا دعوی کیا اور کلام اللّه شریف اور بہت سے احادیث میں موجود ہے کے آپ عالم الغیب نہ تھے اور یہ عقیدہ رکھنا کے آپﷺ کو علم غیب تھا صریح شرک ہے

(داستانِ فرار صفحہ 22 مکتبہ مدنیہ دیوبند)
_______________________
محترم قارئین دیکھا آپ نے دیوبندی نے فتویٰ شرک لگا دیا اس پر جو حضور ﷺ کے لیے علم غیب کا عقیدہ رکھے اب چلتے ہیں دوسری عبارت کی طرف کے کس طرح خود دیوبندی بیچارے اپنے ہی فتویٰ کی زد میں آکر مشرک ٹھرے
___________________________
مفتی حمید اللّه جان دیوبندی لکھتے ہیں👇🏻

علم غیب عطائی وہ ہے جو بطور وحی وکرامات کشف الہام کے ذریعہ ہو جن حضرات کو علم غیب بذریعہ وحی حاصل ہوتا ہے وہ حضرات انبیاءكرام ہیں اور جن حضرت کو علم غیب بذریعہ کشف و الہام حاصل ہو وہ حضرت اولیا کرام ہیں

(ارشاد المفتیین جلد اول صفحہ 161)
_______________________
تو محترم قارئین کرام دیکھا اپ نے اپر والے فتویٰ میں دیوبندی صاحب لکھتے ہیں جو حضور ﷺ کے لیے علم غیبِ عطائی کا عقیدہ رکھے وہ مشرک ہے اور نیچے والی عبارت میں دیوبندی مفتی حمید اللّه صاحب لکھتے ہیں انبیاء و اولیا کو اللّه پاک علم غیب عطا فرماتا ہے تو دیوبندی بچارے اپنے ہی فتویٰ سے مشرک ثابت ہوۓ
اب آگے چلتے ہیں
___________________________
دیوبندی شیخ مفتی تقی عثمانی کے خلیفہ ارسلان بن اختر لکھتے ہیں👇🏻

(حضور ﷺ کا علم غیب)

رسول اللّهﷺ کے علم غیب کے بارے میں بریلویوں دیوبندیوں کا اختلاف ضرور ہے لیکن حقیقت حال یہ ہے کہ
1دونوں فرقے یہ تسلیم کرتے ہیں اللّه کا علم لامحدود ہے

2دونوں فرقے یہ تسلیم کرتے ہیں کے اللّه کا علم ذاتی ہے

3دونوں فرقے یہ تسلیم کرتے ہیں کہ جس کو جو علم ہے وہ اللّه کی عطا سے ہے

4دونوں فرقے یہ تسلیم کرتے ہیں کے رسول اللّهﷺ کو علم غیب تھا

5دونوں فرقے یہ تسلیم کرتے ہیں کے رسول اللّهﷺ کو جتنا بھی علم غیب تھا وہ اللّه کی عطا سے تھا

(دلچسپ انوکھے واقعات صفحہ 154)
_______________________
اب تو تقی عثمانی دیوبندی کے خلیفہ نے تمام دیوبندی فرقے کو ہی مشرک ثابت کر دیا (فقیر) دیوبندی عوام سے گزارش کرے گا کے تمام حقائق آپ کے سامنے پیش نظر ہیں آپ آپ اپنے ان مولویوں کو کس موں سے دفاع کریں گے جو آپ لوگوں کو اپنے ہی فتویٰ سے مشرک ثابت کر دیں

اللّه پاک حق بات سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرماۓ آمین
________________________
دعاگو:خادم اہلسنّت محمد حسن رضا قادری رضوی

1
2
3
2کا حوالہ والا پیج
3 کا حوالہ والا پیج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں