287

تلاش حق۔

تلاش حق

✍🏻 مبارک علی رضوی

الحَمْدُ ِلله رب العالمین و الصلوة والسلام علیک یا خاتم النبیین ﷺ۔
اما بعد!
آقاﷺ نے اس چیز کی خبر اپنی امت کو دی ہے کہ آقاﷺ کی امت تہتر فرقوں میں بٹ جاۓ گٸ اور ان میں فقط ایک جنتی ہوگا۔

معارف الحدیث
کتاب: کتاب الاعتصام بالکتاب والسنۃ
باب: اس دور میں نجات کا واحد راستہ اتباع محمدی ہے
حدیث نمبر: 1899

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَيَأْتِيَنَّ عَلَى أُمَّتِي مَا أَتَى عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ حَذْوَ النَّعْلِ بِالنَّعْلِ حَتَّى إِنْ كَانَ مِنْهُمْ مَنْ أَتَى أُمَّهُ عَلاَنِيَةً لَكَانَ فِي أُمَّتِي مَنْ يَصْنَعُ ذَلِكَ وَإِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ تَفَرَّقَتْ عَلَى ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ مِلَّةً وَتَفْتَرِقُ أُمَّتِي عَلَى ثَلاَثٍ وَسَبْعِينَ مِلَّةً كُلُّهُمْ فِي النَّارِ إِلاَّ مِلَّةً وَاحِدَةً قَالُوا وَمَنْ هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ مَا أَنَا عَلَيْهِ وَأَصْحَابِي. (رواه الترمذى)

ترجمہ:
حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا۔ میری امت میں وہ سب برائیاں آئینگی جو بنی اسرائیل میں آئی تھیں بالکل برابر برابر، یہاں تک کہ اگر بنی اسرائیل میں کوئی ایسا بدبخت ہوا ہوگا جس نے اعلانیہ اپنی ماں کے ساتھ منہ کالا کیا ہوگا تو میری امت میں بھی کوئی ایسا بدبخت ہوگا جو ایسا کرے اور بنی اسرائیل بہتر فرقوں میں تقسیم ہوئے اور میری امت تہتر فرقوں میں تقسیم ہوگی اور یہ سب جہنمی ہونگے سوائے ایک فرقہ کے (وہی جنتی ہوگا) صحابہؓ نے عرض کیا کہ حضرت وہ کونسا فرقہ ہوگا؟ آپ ﷺ نے فرمایا جو اس راستے پر ہو گا جس پر میں ہوں اور میرے اصحاب ہیں۔ (جامع ترمذی)
(قریبا اسی مضمون کی ایک حدیث مسند احمد اور سنن ابی داود میں حضرت معاویہ ؓ سے بھی روایت کی گئی ہے)

اور چونکہ ہر گروہ امت مسلمہ کا خود کو وہی ناجی گروہ خیال کرتا اس لیے باقیوں کو جہنمی ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے۔
اس لیے ہر ایک کی جھولی میں دوسرے کے لیے فقط فتوی کفر ہے۔
اب یہ بھی واضح ہوا کہ کسی ایک جماعت کا دوسری پر فتوی کفر اب عام سی بات ہے۔بات تو تب ہے جب فتوی کفر کو مضبوط و مستحکم دلاٸل سے ثابت کیا جاۓ۔اور جس جماعت پر فتوی کفر لگایا گیا ہے اس کے دفاع میں دیے گۓ دلاٸل پر بھی بھاری ہوں۔

اس لحاظ سے ناجی گروہ کی شناخت بھی آسان ہوگٸ۔

ایک اور طریقہ صاحب تحقیق حضرات کے لیے ناجی گروہ کی پہچان کا یہ ہے کہ پہلے تمام فرقوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں اس کے صداقت کے دلاٸل منکرین کو جوابات اور منکرین پر اعتراضات کا مکمل ملاحظہ کریں۔اسی طرح یکے بعد دیگر تمام فرقوں کو ملاحظہ کریں۔چند سالوں میں آپ راہ حق پر گامزن ہونگے اور اگر اللہ نے چاہا تو پھر کبھی گمراہ نہیں ہونگے۔

واللہ یھدی من یشا ٕ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں