239

تفسیر خزائن العرفان سورۃ آل عمران ۔آیات.81.82.83.84.85.

آئیں قرآن سیکھیں تفسیر کے ساتھ
آج مورخہ 28 دسمبر 2021
23 جمادی الاؤل۔1443ھ
سبق نمبر 81.
سورۃ: آل عمران.
آیات 81.82.83.84.85.
📚 ترجمہ کنزالایمان.
✍️ مترجم :امام اھلسنہ، مجدد دین و ملت، ولی نعمت ، عظیم البرکت، عظیم المرتبت، شیخ السلام والمسلمین، شیخ القرآن و التفسیر، سیدی و مرشدی، القاری، الحافظ، الحاج، الشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن۔

📚 تفسیر: خزائن العرفان فی تفسیر القرآن.
✍️ مفسر: علامہ، مولانا، خلیفہ اعلی حضرت، سید صدر الافاضل مفتی نعیم الدین مرادآبادی رحمۃ الھادی.

سورۃ آل عمران آیت 81

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَاِذۡ اَخَذَ اللّٰهُ مِيۡثَاقَ النَّبِيّٖنَ لَمَاۤ اٰتَيۡتُكُمۡ مِّنۡ كِتٰبٍ وَّحِكۡمَةٍ ثُمَّ جَآءَكُمۡ رَسُوۡلٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَكُمۡ لَـتُؤۡمِنُنَّ بِهٖ وَلَـتَـنۡصُرُنَّهٗ ‌ؕ قَالَ ءَاَقۡرَرۡتُمۡ وَاَخَذۡتُمۡ عَلٰى ذٰ لِكُمۡ اِصۡرِىۡ‌ؕ قَالُوۡۤا اَقۡرَرۡنَا ‌ؕ قَالَ فَاشۡهَدُوۡا وَاَنَا مَعَكُمۡ مِّنَ الشّٰهِدِيۡنَ.

ترجمہ: اور یاد کرو جب اللہ نے پیغمبروں سے ان کا عہد لیا (ف۱۵۵) جو میں تم کو کتاب اور حکمت دوں پھر تشریف لائے تمہارے پاس وہ رسول (ف۱۵٦) کہ تمہاری کتابوں کی تصدیق فرمائے (ف۱۵۷) تو تم ضرور ضرور اس پر ایمان لانا اور ضرور ضرور اس کی مدد کرنا، فرمایا کیوں تم نے اقرار کیا اور اس پر میرا بھاری ذمہ لیا ؟ سب نے عرض کی، ہم نے اقرار کیا، فرمایا تو ایک دوسرے پر گواہ ہوجاؤ اور میں آپ تمہارے ساتھ گواہوں میں ہوں،

تفسیر خزائن العرفان

               (ف155)

حضرت علی مرتضی نے فرمایا کہ اللہ تعالی نے حضرت آدم اور ان کے بعد جس کسی کو نبوت عطافرمائی ان سے سید انبیاء محمد مصطفےصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت عہد لیااور ان انبیاء نے اپنی قوموں سے عہد لیا کہ اگر ان کی حیات میں سید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبعوث ہوں تو آپ پر ایمان لائیں اور آپ کی نصرت کریں اس سے ثابت ہوا کہ حضور تمام انبیاء میں سب سے افضل ہیں
(ف156)
یعنی سید عالم محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم.
(ف157)
اس طرح کہ انکے صفات و احوال اس کے مطابق ہوں جو کتب انبیاء میں بیان فرمائے گئے ہیں.

سورۃ آل عمران آیت 82

فَمَنۡ تَوَلّٰى بَعۡدَ ذٰ لِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ.

ترجمہ: تو جو کوئی اس (ف۱۵۸) کے بعد پھرے (ف۱۵۹) تو وہی لوگ فاسق ہیں (ف۱٦۰)

*تفسیر خزائن العرفان*

                (ف158)
                    عہد
                (ف159)

اور آنے والے نبی محمد مصطفے صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لانے سے اعراض کرے۔
(ف160)
خارج از ایمان.

سورۃ آل عمران آیت 83

اَفَغَيۡرَ دِيۡنِ اللّٰهِ يَبۡغُوۡنَ وَلَهٗۤ اَسۡلَمَ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ طَوۡعًا وَّكَرۡهًا وَّاِلَيۡهِ يُرۡجَعُوۡنَ.

ترجمہ: تو کیا اللہ کے دین کے سوا اور دین چاہتے ہیں (ف۱٦۱) اور اسی کے حضور گردن رکھے ہیں جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہیں (ف۱٦۲) خوشی سے (ف۱٦۳) سے مجبوری سے (ف۱٦٤)

  *تفسیر خزائن العرفان*

            (ف161)

بعد عہد لئے جانے کے اور دلائل واضح ہونے کے باوجود۔
(ف162)
ملائکہ اور انسان و جنات۔
(ف163)
دلائل میں نظر کرکے اور انصاف اختیار کرکے۔ اور یہ اطاعت ان کو فائدہ دیتی اور نفع پہنچاتی ہے۔
(ف164)
کسی خوف سے یاعذاب کے دیکھ لینے سے جیساکہ کافر عندالموت وقت یاس ایمان لاتا ہے یہ ایمان اسکو قیامت میں نفع نہ دےگا.

سورۃ آل عمران آیت 84

قُلۡ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَمَاۤ اُنۡزِلَ عَلَيۡنَا وَمَاۤ اُنۡزِلَ عَلٰٓى اِبۡرٰهِيۡمَ وَ اِسۡمٰعِيۡلَ وَاِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ وَالۡاَسۡبَاطِ وَمَاۤ اُوۡتِىَ مُوۡسٰى وَ عِيۡسٰى وَالنَّبِيُّوۡنَ مِنۡ رَّبِّهِمۡ ۖ لَا نُفَرِّقُ بَيۡنَ اَحَدٍ مِّنۡهُمۡ وَنَحۡنُ لَهٗ مُسۡلِمُوۡنَ.

ترجمہ: اور اسی کی طرف پھیریں گے، یوں کہو کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور اس پر جو ہماری طرف اترا اور جو اترا ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کے بیٹوں پر اور جو کچھ ملا موسیٰ اور عیسیٰ اور انبیاء کو ان کے رب سے، ہم ان میں کسی پر ایمان میں فرق نہیں کرتے (ف۱٦۵) اور ہم اسی کے حضور گردن جھکائے ہیں

  *تفسیر خزائن العرفان*

              (ف165)

جیسا کہ یہود و نصاری نے کیاکہ بعض پر ایمان لائے بعض کے منکر ہوگئے.

سورۃ آل عمران آیت 85

وَمَنۡ يَّبۡتَغِ غَيۡرَ الۡاِسۡلَامِ دِيۡنًا فَلَنۡ يُّقۡبَلَ مِنۡهُ‌ ۚ وَهُوَ فِى الۡاٰخِرَةِ مِنَ الۡخٰسِرِيۡنَ.

ترجمہ: اور جو اسلام کے سوا کوئی دین چاہے گا وہ ہرگز اس سے قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں زیاں کاروں سے ہے،
.⛲⛲⛲.

(ازقلم و طالب دعا: محمد عمران علی حیدری)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں