303

اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ۔ ایک مظلوم مفکر

اعلٰی حضرت رحمۃ اللہ علیہ ایک مظلوم مفکر😭
ایک چوٹی سی تحریر سب لازمی پڑھے
سیدی اعلیٰ حضرت ِامام اہلسنت عظیم البرکت مجددِ دین و ملت ِامام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ سے “بحیثیت قاطع بدعت” تعارف اس عظیم الشان کتاب پر ہی ہوا ۔ ہمارا رجحان کافی عرصہ علمائے اہلحدیث کی جانب رہا ہے ۔ علامہ ابوالحسن ندوی ، شبلی ، صدیق بھوپالی ، نذیر حسین دہلوی ، اسماعیل دہلوی ، ابن عبد الوہاب نجدی وغیرہ کو کافی پڑھا ۔ روایتی مولویوں سے یہی معلوم چلا کہ ہندوستان کے شہر بریلی میں ایک شخص پیدا ہوا جس نے مزارات پر سجدوں کو فروغ دیا اور خوب بدعات پھیلائیں ۔ لیکن مجھے قطعی یقین تھا کہ ان میں سے کوئ ایسا نہیں جس نے خود سیدی اعلیٰ حضرت ِامام اہلسنت عظیم البرکت مجددِ دین و ملت ِامام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کو پڑھا ہو ۔ طبیعت میں عنصر بغاوت کوٹ کوٹ کر بھرا ہے جس کے سبب ہم نے سیدی اعلیٰ حضرت ِامام اہلسنت عظیم البرکت مجددِ دین و ملت ِامام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ پر تحقیق شروع کی اور اس کتاب پر مطلع ہوئے ۔ یہ کتاب اس مظلوم مصنف کی تصنیف لطیف ہے جس پر اس ذلت بھرے کام (غیراللہ کو سجدے) کا بہتان باندھا گیا جس نے سب سے پہلے اس کے رد پر کتاب لکھی یہ ظلم تھا جو علمائے نجد نے بصورت بہتان عوام الناس کے ذھنوں میں گھولا ۔ اللہ ان سے پوچھے ۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی اتنی کتابیں نہیں لکھیں جتنی کتابیں صرف سیدی اعلیٰ حضرت ِامام اہلسنت عظیم البرکت مجددِ دین و ملت ِامام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے رد البدعات اور اہل بدعت کے رد پر لکھی ہیں ۔ اللہ ہمیں شیخ الحدیث مفکرِ اسلام سیدی اعلیٰ حضرت ِامام اہلسنت عظیم البرکت مجددِ دین و ملت ِامام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کی حقیقی فکر سے مطلع فرمائے آمین!
اللّه پاک سیدی اعلیٰ حضرت ِامام اہلسنت عظیم البرکت مجددِ دین و ملت ِامام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کے مزید درجات بلند فرمائے اور ُان کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت فرمائے آمین ثم آمین۔۔
سب کے لیے سبق کبھی بھی سنی سنائی بات پر یقین نہ کرے جب تک خود نہ تحقیق کر لیں میرا اپ دوستوں کو مشورہ ہے سب دوست سیدی اعلیٰ حضرت ِامام اہلسنت عظیم البرکت مجددِ دین و ملت ِامام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کو لازمی پڑھے آپکو پتا چل جائے گا آغیار کے سب الزام جھوٹے ہیں
محمّد حیدر علی رضوی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں