432

آئمہ سلف اور حیات مسیح علیہ السلام مع تردید دلائل مرزائیہ۔قسط چہارم(آخری) 4

آٸمہ سلف اور عقیدہ حیات عیسی علیہ السلام مع تردید دلاٸل مرزاٸیہ

قسط چہارم(آخری)

✍🏻 مبارک علی رضوی

  1. حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمة اللہ علیہ رفع مسیح علیہ السلام بالجسم کے قاٸل تھے۔ آپ اپنی کتاب کشف المحجوب گڈری کے فضاٸل بیان کرتے ہوۓ لکھتے ہیں:

اندر اخبار صحیحہ وارد است کہ عیسی بن مریم علیہ السلام مرقعہ داشت وے را آسمان بردند
(کشف المحجوب فارسی ص 42 بحوالہ دلاٸل ختم نبوت مع رد قادیانیت ص 307 طبع مکتبہ البرھان لاہور از علامہ مُحَمَّد طیب نقشبندی)

ترجمہ: احادیث صحیحہ میں وارد ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے گڈری پہن رکھی تھی کہ اسی حالت میں آپ کو آسمان کی طرف اٹھا لیا گیا۔
(کشف المحجوب مترجم ص 152 طبع فرید بک سٹال لاہور)

جب حضرت علی بن عثمان الہجویری رحمة اللہ علیہ یہ تسلیم کررہے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو آسمان پر اٹھا لیا گیا تھا تو پھر ان کی موت کے قاٸل کس طرح سے ہو سکتے ہیں ؟

18.امام فخر الدین رازیؒ اپنی تفسیر میں لکھتے ہیں:

قال الربیع بن أنس: أنہ تعالی توفاہ حین رفعہ الی السما ٕ,قال تعالی {اللہ یتوفی الانفس حین موتھا والتی لم تمت فی منامھا(الزمر-٤٢)}

{تفسیر رازی جلد 8 ص 67 زیر آیت توفی عیسی علیہ السلام}

توفی کے متعلق بحث کرتے ہوۓ اپنا قول درج کرتے ہوۓ لکھتے ہیں:

إن التوفی اخذ الشٸی وافیا

إن التوفی ھو القبض یقال, وفانی فلان دراھمی وأوفانی وتوفیتھا منہ, کما یقال, سلم فلان دراھمی الی و تسلمتھا منہ,وقد یکون أیضا توفی بمعنی استوفی و علی کلا الا حتمالین کان اخراجہ من الارض وأصعادہ الی السما ٕ توفیا لہ

{ایضا ص 68}

دیکھیں جناب امام رازی تو فرما رہے ہیں کہ توفی بمعنی اخذ الشٸی وافیا ہے۔اور آیت توفی عیسی علیہ السلام سے لفظ متوفی سے وہ حضرت عیسی علیہ السلام کے رفع الی السما ٕ پر استدلال کررہے ہیں۔

اور امام ابو مسلم اصفہانیؒ کا قول جہاں درج ہے اسکا اسکین دیں۔

19.خواجہ صاحبؒ کی عبارت میں وفات عیسی علیہ السلام کا ذکر کہاں ہے؟ عیسی علیہ السلام جب نزول فرماٸیں گے تو شریعت مُحَمَّدی پر ہی عمل کرینگے۔۔احادیث ملاحظہ کریں۔

حضرت عیسی علیہ السلام ناٸب کی حیثیت سے آٸیں گے۔

عن ابی ہریرةؓ قال قال النبیﷺ: الآ ان عیسی ابن مریم لیس بینی و بینہ نبی و لا رسول الا انہ خلیفتنی فی امتی بعدی۔۔۔

(المعجم الاوسط للطبرانی جلد ٣ ص ٧١٦ ح ٤٧٩٨ طبع پروگریس بکس لاہور.
مجمع الزواٸد جلد ٨ ص ٢٦٩ کتاب فیہ ذکر الانبیا ٕ, باب ذکر المسیح عیسی ابن مریم علیہ السلام ح ١٣٧٨٧ طبع دار الکتب العلمیة)

قال النبیﷺ: ۔۔۔ثم ینزل عیسی ابن مریم مصدقا بمحمدﷺ و علی ملتہ مات

المعجم الاوسط للطبرانی جلد ٣ ص ٥٣٤ ح ٤٥٨٠ طبع پروگریسو بکس لاہور

حج و عمرہ کرنے کا بیان:

مستدرک للحاکم جلد ٢ ص ٦٥١ کتاب تواریخ الانبیا ٕ ح ٤١٦٢ طبع دار الکتب العلمیة

شریعت محمدی کے مطابق فیصلے کرنے کا بیان:

صحیح مسلم جلد اول ص ١٦٢ کتاب الایمان باب نزول عیسی علیہ السلام ح ٣٠٣-٣٠٢ طبع شبیر برادرز لاہور

مستدرک للحاکم جلد ٣ ص ٧٤٨ سابقہ الانبیا ٕ و مرسلین کے واقعات(تواریخ الانبیا ٕ) ح ٤١٦٢

اب میں خواجہ صاحب کا واضح عقیدہ بھی بیان کیے دیتا ہوں:

حضرت خواجہ مُحَمَّد پارسا در کتاب فضول ستہ نقل معتمد مے آرو کہ حضرت عیسی بعد از نزول عمل بمذہب امام ابی حنیفہ خواہد کرد

{مکتوبات امام ربانی دفتر سوٸم حصہ ہشتم ص 305}

اختتام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں